Thursday, April 30, 2026
 

شادی کس عمر میں کرنی چاہئے؟ مہر النساء کا لڑکیوں کو مشورہ

 



پاکستانی اداکارہ مہرالنساء اقبال نے شوبز انڈسٹری سے وابستہ نوجوان لڑکیوں کو شادی کے حوالے سے اہم مشورہ دے دیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زندگی میں ہر چیز اپنے وقت پر بہتر لگتی ہے، اس لیے مناسب وقت پر شادی کر لینا ایک اچھا فیصلہ ثابت ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے عمر اور تجربہ بڑھتا ہے انسان کی سوچ اور ترجیحات بھی بدل جاتی ہیں۔ اداکارہ کے مطابق وقت گزرنے کے ساتھ معیار بلند ہو جاتا ہے جس کے باعث شادی کا فیصلہ کرنا مشکل ہو سکتا ہے، اس لیے کم عمری میں سمجھداری سے فیصلہ کرنا فائدہ مند رہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شادی کے بعد بھی پیشہ ورانہ زندگی جاری رکھی جا سکتی ہے تاہم انسان کو اپنی توقعات میں توازن رکھنا پڑتا ہے۔ ان کے بقول زندگی میں سب کچھ ایک ساتھ حاصل نہیں ہوتا کچھ نہ کچھ قربانی دینا پڑتی ہے اور اسی سے ایک مضبوط رشتہ اور گھر قائم ہوتا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل