Loading
عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کا خدشہ ہے، جس کا اعلان آج کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق حکومت عوام کو40 روپے فی لیٹر بڑے اضافہ سے بچانے کےلیے متحرک ہے اور آج رات نئی قیمتوں کے اعلان کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایک روز قبل قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے عوام بڑے بوجھ سے بچ جائیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ یکم مئی سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 3 سے 4 روپے فی لیٹر اضافہ کا امکان ہے، اگر پیٹرولیم لیوی بڑھا دی گئی تو قیمتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ آبنائے ہرمز کا معاملہ فوری حل نہ ہوا تو 9 مئی کو قیمتوں میں مزید بڑا اضافہ ہوگا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل