Thursday, April 30, 2026
 

اسلام آباد میں پیٹرول پمپس پر شہریوں کا ہجوم، ضلعی انتظامیہ کا اہم پیغام جاری

 



وفاقی دارالحکومت کے پیٹرول پمپس پر شہریوں کا ہجوم لگ گیا، ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے شہریوں کے لیے اہم پیغام جاری کردیا گیا۔ اپنے بیان میں ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ شہر کے تمام پیٹرول پمپس پر پیٹرول کا اسٹاک وافر مقدار میں موجود ہے،  کل سے پیٹرول کی عدم فراہمی کے حوالے سے زیر گردش خبریں محض افواہیں ہیں، کوئی فیول پمپ آپ کی ضرورت سے کم پیٹرول دے تو فی الفور ہمیں آگاہ کریں۔ ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ شہری پیٹرول پمپ کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے کنٹرول روم نمبر 051 9108084 پر 24/7 رابطہ کر سکتے ہیں، شہریوں سے التماس ہے کہ پیٹرول کی قلت کے حوالے سے زیر گردش افواہوں پر دھیان مت دیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل