Friday, July 04, 2025
 

چیمپیئن شپ آف لیجنڈز؛ پاکستان ٹیم کا نیا لوگو سامنے آگیا

 



پاکستان چیمپیئنز نے چیمپیئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) سیزن 2 سے قبل اپنا نیا لوگو متعارف کروا دیا۔ فرنچائز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اس اعلان کے ساتھ کیپشن دیا گیا کہ ’’انتظار ختم ہوا، شناخت سامنے آگئی ہے۔ یہ ہے ہماری دھاڑ، یہ ہیں پاکستان چیمپیئنز۔ ہمارے ساتھ شامل ہوں اور ہمارا ساتھ دیں کیونکہ ہم ہیں قوم کی ی دھاڑ۔‘‘ نیا لوگو ٹیم کی نئی توانائی اور عزم کی عکاسی کرتا ہے، کیونکہ وہ ڈبلیو سی ایل کا ٹائٹل جیتنے کے ایک اور موقع کے لیے تیار ہو رہی ہے۔         View this post on Instagram                       A post shared by Pakistan Champions ???????? (@wclpakistanchampions) گزشتہ سال ٹورنامنٹ کے پہلے ایڈیشن میں پاکستان چیمپیئنز نے شاندار مقابلوں کے بعد رنرز اَپ پوزیشن حاصل کی تھی۔ رواں سال، چیمپیئن شپ آف لیجنڈز 18 جولائی سے 2 اگست کے درمیان برطانیہ میں شیڈول ہے۔ پاکستان چیمپیئنز اپنی مہم کا آغاز 18 جولائی کو برمنگھم کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں انگلینڈ چیمپئینز کے خلاف کریں گے۔ پاکستان اور بھارت چیمپیئنز کے درمیان مقابلہ 20 جولائی کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل