Friday, July 04, 2025
 

آسمان پر دو نئے ستارے اچانک نمودار

 



کائنات میں ہونے والے کچھ طاقتور دھماکوں کے سبب آسمان پر دو نئے ستارے اچانک نمودار ہوگئے ہیں۔ خلا میں دور دراز کسی مقام پر دو دھماکوں اتنی شدید روشنی خارج ہوئی ہے جس کو ہم دنیا میں برہنہ آنکھوں سے بھی دیکھ سکتے ہیں۔ سائنس دانوں کے مطابق درج شدہ تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ آسمان پر ایک سے زیادہ ایسے چمکیلے دھماکے وقوع پذیر ہوئے ہیں جن کو انسان بیک وقت دیکھ سکتے ہیں۔ V462 Lupi نامی پہلے نووا کو پہلی بار 12 جون کو لُوپس نام کی جھمٹ میں دیکھا گیا تھا۔ انتہائی فاصلے پر موجود اس ستارے کی روشنی دھماکے سے قبل اب کے مقابلے میں 30 لاکھ گُنا مدھم تھی۔ اس کے بعد 25 جون کو ماہرینِ فلکیات نے V572 Velorum نامی ایک اور نووا کی نشان دہی کی جو ویلا نام کے جھرمٹ میں موجود ہے۔ ایک نووا عموماً سال میں ایک بار آسمان پر نمودار ہوتا ہے۔ اس طرح کے ایک سے زیادہ وقوعات کا بیک وقت ہونا ان سنا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل