Thursday, February 06, 2025
 

وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد، ملکی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال

 



وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (ف )  کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف جمعیت علمائے اسلام (ف ) کی تیمارداری کے لیے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر پہنچے اور ان کی صحت کے لیے دعا کی۔  مولانا فضل الرحمن نے وزیرِ اعظم کی آمد اور نیک خواہشات پر شکریہ  ادا کیا، اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔  ملاقات میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل