Wednesday, February 19, 2025
 

بانی پی ٹی آئی نے خط میں بنیادی ایشوز کا ذکر کیا، فیصل چوہدری

 



رہنما تحریک انصاف فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ اس خط کا مخاطب جو ہے وہ آرمی کی ٹاپ کمانڈ کے علاوہ عوام پاکستان ہیں، عمران خان بحثیت سابق وزیراعظم انھوں نے اس خط میں بنیادی تنازعات ایشوزکا ذکر کیا ہے جن کو حل کیے بغیر پاکستان میں درپیش چیلنجز سے نہیں نکلا جا سکتا۔  ایکسپریس نیوزکے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ فوج بہت بڑی جنگ لڑ رہی ہے، فوج بھی میری ہے اور ملک بھی میرا ہے۔  رہنما مسلم لیگ (ن) بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ خط و کتابت کا سلسلہ تو اسی طرح ہی ہے ایک نہیں دو، دو نہیں تین، فیصل چوہدری صاحب میرے بھائی ہیں پتہ نہیں کسی چوتھے خط کا بھی شاید آپ کے شو پر اعتراف نہ کر لیں۔  چوتھا خط مجھے لگتا یہ ہے کہ سیدھا وائٹ ہاؤس میں ڈونلڈٹرمپ کو لکھا جائے گا کہ یہاں پر تو بات بن نہیں رہی وہیں سے کسی قسم کی امداد آنی چاہیے، خطوں کا یہ سلسلہ چلتا رہے گا۔  تجزیہ کار منیب فاروق نے کہاکہ یہ ساری لڑائی ہے دست شفقت کی، دست شفقت کی طلب گار ہے پوری تحریک انصاف سمیت عمران خان صاحب کے، ہمارے ملک میں روایت بھی رہی ہے نہ، یہ سودا تو بکتا رہا ہے اور بکتا ہے ہر دفعہ بکتا ہے تو جس کو دست شفقت مل جاتا ہے اس کی بلے بلے ہو جاتی ہے، میں اور آپ خالی تجزیے کرتے ہیں۔  اس وقت جو صورت حال ہے وہ یہ ہے کہ عمران خان لکھ رہے ہیں، ایک کیا چار خطوط لکھیں، مین مسئلہ یہ ہے کہ میں تو سیدھی بات کرتا ہوں کہ آپ ہمارے ساتھ راز و نیاز کے معاملات دوبارہ شروع کیجیے اس کے جواب میں آپ کو مثالی تابع داری ملے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل