Sunday, February 23, 2025
 

آئی ایم ایف کی قسط لینا آسان، ٹیم کا اگلے مرحلے میں جانا مشکل ہوگیا، گورنر سندھ

 



چیمپیئنز ٹرافی میں کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی سے شائقین کی طرح گورنر سندھ کا بھی دل ٹوٹ گیا، انہوں نے قومی ٹیم کی چیمپیئنز ٹرافی کے اگلے مرحلے میں رسائی کو آئی ایم ایف سے قرض کی قسط لینے سے بھی مشکل قرار دے دیا۔  چیمپیئنز ٹرافی کے انتہائی اہم میچ میں بھارت کے ہاتھوں قومی کرکٹ ٹیم کی شکست پر دل گرفتہ ہوکرگورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ آئی ایم ایف کی قسط لینا آسان، ٹیم کا اگلے مرحلہ میں جانا مشکل ہوگیا۔   گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ بیٹنگ لائن لڑ کھڑائی، بالر کپکپائے، یہ دیکھ کر سارہ مزہ کر کرا ہوگیا، انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی نے جیسے اسٹیڈیم بنائے ویسی ٹیم بھی بناتے۔  گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ بہترین صلاحیتوں کے حامل بلےبازوں اور جان لڑانے والے فیلڈرز کی ضرورت ہے، ایک بار اعلی ترین معیار اپنا کر ٹیم بنالی تو شائقین کبھی مایوس نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ  بہت خوشی ہوتی اگر ٹیم میچ جیتتی تو ایک کروڑ روپے انعام دیتا، گورنر ہاؤس میں جیسے ارشدندیم پر انعامات کی بارش ہوئی، وہ تاریخ دہراتا۔ 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل