Sunday, February 23, 2025
 

یوکرین کے صدر زیلنسکی کا امن کیلئے صدارت چھوڑنے کی پیشکش

 



یوکرین کے صدر ویلادیمیرزیلنسکی نے امن اور ملک کی نیٹو میں رکنیت کے بدلے اپنی صدارت کی قربانی دینے کی پیش کس کردی ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق زیلنسکی نے امریکا کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظایہ کے ساتھ اختلافات کے پیش نظر کیف میں پریس کانفرنس کے دوران یہ پیش کش کی جبکہ روس نے جنگ کا تیسرا سال مکمل ہونے پر بدترین حملہ کردیا ہے۔ یوکرینی صدر نے کہا کہ اگر یوکرین میں امن قائم ہوتا ہے اور مجھ سے اپنی صدارت چھوڑنے کی امید رکھتے ہوں تو اس کے لیے میں تیار ہوں اور اگر کوئی شرط ہوتی ہے تو میں یہ نیٹو کی رکنیت کے حق میں کر سکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ثالث بننے کے بجائے ہمارے شراکت دار ہوتے جبکہ امریکی صدر پہلے ہی یوکرین کے صدر پر تنقید کرچکے ہیں۔ زیلنسکی نے امریکی صدر سے توقعات سے متعلق کہنا تھا کہ میں واقعی میں صرف ثالثی سے زیادہ کی توقع کررہا تھا، یہ کافی نہیں ہے اور میں امریکی رہنما اور روسی صدر ویلادیمیر پوٹن کے درمیان ملاقات سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرنا چاہتا تھا۔ دوسری جانب روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ روسی اور امریکی ٹیمیں رواں ہفتے ملاقات کی تیاری کر رہی ہیں تاکہ تعلقات کو بہتر بنانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل