Sunday, March 09, 2025
 

کراچی: محکمہ ٹرانسپورٹ نے رمضان کے دوران پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان کر دیا

 



محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت سندھ نے رمضان المبارک کے دوران پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔ سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کے مطابق 15 رمضان سے بس سروس رات 1:00 بجے تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس توسیع کا اطلاق آر ون، آر ٹو، آر 3، آر 4، آر 9، آر 10، اور ای وی ون روٹس پر ہوگا تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔  شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت رمضان کے دوران عوام کی مشکلات کو بخوبی سمجھتی ہے کیونکہ کراچی کے شہریوں کی ایک بڑی تعداد پبلک ٹرانسپورٹ پر انحصار کرتی ہے۔ اس لیے اوقات میں توسیع کا مقصد ان کے سفری مسائل کو کم کرنا ہے، خصوصاً افطار اور رات کے وقت خریداری کے بعد محفوظ طریقے سے گھروں تک پہنچنے کے لیے بہتر سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے اور رمضان میں بہتر ٹرانسپورٹ آپشن فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔  شرجیل انعام میمن نے کہا کہ شہری پیپلز بس سروس کے توسیع شدہ اوقات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل