Loading
دیر کے شہری علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں پر برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے باعث موسم بدستور سرد ہے۔ سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ شہریوں نے گرم ملبوسات کے استعمال کا سلسلہ شروع کر دیا۔ بالائی علاقوں کی سڑکیں برف باری کی وجہ سے بند ہوگئیں جبکہ بارش و برف باری سے اکثر علاقوں کی بجلی منقطع اور فیڈر ٹرپ کر گئے۔ بارش کا پانی سڑکوں اور کاروباری مراکز پر کھڑا ہے۔ وادی کمراٹ، لواری ٹنل، عشیرئی درہ، شاہی بن شاہی، کلپانی اور وادی لڑم پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ ادھر پشاور شہر اور گردونواح میں رات بھر ہونے والی بارش صبح رک گئی۔ پشاور میں رات دو بجے بارش شروع ہوئی جو صبح ساڑھے چھ بجے تک جاری رہ۔ بارش رکنے کے بعد شہر کا مطلع ابر آلود اور موسم مزید سرد ہوگیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل