Loading
سابق کپتان بابراعظم نے گزشتہ دنوں آسٹریلیا کی معروف فرنچائز سڈنی سکسرز کو جوائن کیا ہے۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کو بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کی فرنچائز سڈنی سکسرز نے 4 لاکھ 20 ہزار ڈالر (یعنی پاکستانی روپوں میں 11 کروڑ 88 لاکھ سے زائد) میں اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔ سڈنی سکسرز نے بابراعظم کو بی بی ایل 2025 کے پری ڈرافٹ میں سائن کیا ہے، بابر رواں برس بگ بیش میں اپنا ڈیبیو کریں گے۔ مزید پڑھیں: قومی ٹیم سے باہر بابراعظم کو بگ بیش فرنچائز نے اپنا بنالیا سابق پاکستانی کپتان بابراعظم کا شمار دنیائے کرکٹ بڑے ناموں میں شمار ہوتا ہے لیکن بگ بیش لیگ میں انکی تنخواہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے اَن کیپڈ کھلاڑی سے بھی کم ہے۔ مزید پڑھیں: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ؛ بابراعظم کی "کور ڈرائیو" کے چرچے دوسری جانب بابراعظم مسلسل ناقص فارم اور کارکردگی کے باعث پاکستانی ٹیم سے باہر ہیں، جس باعث انکی تنخواہ میں کمی ہوئی ہے۔ ادھر سڈنی سکسرز نے بابراعظم کو سائن کرکے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنی مقبولیت میں بھی تیزی سے اضافہ کیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل