Tuesday, June 17, 2025
 

کینیڈا: سکھ تنظیموں کا جی 7 اجلاس سے قبل مودی کے خلاف زبردست احتجاج

 



سکھ تنظیموں نے جی 7 اجلاس سے قبل مودی کے خلاف زبردست احتجاج ریکارڈ کرایا۔ کینیڈا میں ہونے والے جی 7 اجلاس میں مودی کو سفارتی مجبوری کی وجہ سے دعوت ملی تاہم مودی کے کینیڈا پہنچنے پر سکھ فار جسٹس اور خالصتان تحریک کے ہزاروں سکھوں نے شدید احتجاج کیا۔ سکھ کمیونٹی کینیڈا میں قتل کئے گئے ہردیب سنگھ نجر کے حق میں نعرے بازی کرتی رہی۔ مودی کی خام خیالی تھی کہ وہ جی 7 اجلاس کے دوران دنیا اور سکھوں کی نظروں سے بچ نکلیں گے۔ سکھ برادری نے البرٹا کی کناناسکی ہائی وے پر احتجاجی استقبالیہ دے کر مودی کے خواب چکنا چور کر دیے۔ سکھ رہنماؤں نے کہا کہ کینیڈا جی 7 کے رہنماؤں کی میزبانی کر رہا ہے جبکہ مودی سرکار قاتل حکومت ہے، کینیڈا میں سکھ کمیونٹی نے برہمی کا اظہار کیا کہ مودی کو مدعو کرنا درست نہیں۔ سکھ رہنماؤں نے کہا کہ کینیڈین حکومت ہردیب سنگھ نجر کے قتل کا الزام بھارت کی خفیہ ایجنسی ’’را‘ پر عائد کرچکی ہے۔ مودی کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر کٹہرے میں ہونا چاہیے تھا، جی 7 اجلاس میں اس کی شرکت عالمی اقدار پر سوالیہ نشان ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل