Loading
شہر قائد میں پولیس حکام کی جانب سے آج 8 محرم الحرام کے جلوس کی سیکیورٹی کے لیے راستوں میں آنے والی مارکیٹس اور دکانوں کو سرچنگ کے بعد سیل کر دیا گیا. جبکہ جلوس کی گزر گاہوں میں آنے والے دیگر راستوں کو بھی کنٹینرز اور بڑی گاڑیاں کھڑی کر کے سیل کر دیا گیا جبکہ پولیس کی جانب سے سیل کیے جانے والے راستوں پر بھی پولیس کی نفری کو تعینات کرتے ہوئے پابند کیا گیا ہے ان راستوں سے جلوس میں نہ تو کوئی شامل ہوگا اور نہ ہی جلوس میں سے کسی کو ان راستوں سے جانے دیا جائیگا. آخری اطلاعات آنے تک پولیس کی جانب سے نمائش چورنگی ایم اے جناح روڈ سے کھارادر تک راستوں ، دکانوں اور مارکیٹوں کو سرچنگ کے بعد سیل کیے جانے کا عمل جاری تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل