Loading
غزہ کے شمالی علاقے میں ایک ملٹری آپریشن کے دوران اسرائیلی فوج کا اہلکار حادثاتی طور پر مارا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ ایک حادثے میں مارے گئے ان کا ایک فوجی 19 سالہ سارجنٹ یائیر الیاهو لڑاکا انجینیئرنگ کور سے تعلق رکھتا تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق بیت حنون کے علاقے میں ایک بھاری مشینری گاڑی گڑھے میں جاگری اور اسی دوران الیاهو کی گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی۔ الیاهو کی ہلاکت کے بعد غزہ میں حماس کے ساتھ دوبدو جنگ اور سرحدی جھڑپوں میں مارے جانے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 443 ہوگئی۔ جن میں 2 پولیس افسران اور 3 وزارتِ دفاع کے سویلین ٹھیکیدار بھی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس نے اسرائیل پر حملہ کیا تھا جس 1500 اسرائیلی فوجی مارے گئے تھے جب کہ 251 افراد کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔ جس کے بعد سے اسرائیلی فوج کی غزہ پر تاحال بمباری جاری ہے۔ اس وحشیانہ بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 53 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ ڈیڑھ لاکھ کے قریب زخمی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل