Wednesday, July 09, 2025
 

ومبلڈن 2025: نوواک جوکووچ کی فتح، کوارٹر فائنل میں رسائی

 



سربیا کے نواک جوکووچ نے آسٹریلیا کے ایلکس ڈی منر کو شکست دے کرومبلڈن 2025 کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ لندن کے سینٹر کورٹ میں کھیلے گئے ٹینس گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کے راؤنڈ آف 16 کے میچ میں عالمی رینکنگ میں نمبر 6 نواک جوکووچ نے 11 سیڈڈ ایلکس ڈی منر کو 1 کے مقابلے میں 3 سیٹس جیت کر شکست دی۔ آسٹریلوی کھلاڑی نے پہلے سیٹ میں جوکووچ کو 1-6 سے زیر کر کے میچ کا فاتحانہ آغاز کیا۔ البتہ، وہ اس برتری کو برقرار نہیں رکھ پائے۔ جوکووچ نے ایلکس ڈی منر کے خلاف شاندار کم بیک کرتے ہوئے اگلے تین سیٹ 4-6، 4-6 اور 4-6 سے جیت کر کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ بنائی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل