Saturday, July 12, 2025
 

ایف آئی اے افسر پر سنگین الزام، اداکارہ نادیہ حسین کیخلاف تحقیقات سرخانے کی نذر

 



معروف اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کی جانب سے ایف آئی اے کے افسر پر عائد کیے گئے رشوت ستانی کے الزامات کی تحقیقات ادارے کی سرد خانے کی نذر ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق معروف اداکارہ نادیہ حسین کا ایف آئی اے افسر کے خلاف مبینہ الزامات کو تین ماہ سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود اداکارہ کے موبائل فون کا فرانزک تجزیہ نہ ہوسکا۔ اس کے علاوہ سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا متعلقہ شعبے تاحال موبائل فون کالاک کوڈ ملنے کا منتظر ہے کیونکہ ضبط کیا گیا موبائل فون بذریعہ فیس ان لاک ہونے کے بعد ہی فرانزک تجزئیے کی رپورٹ جاری ہو سکے گی۔ واضح رہے کہ اداکارہ نے اپنے گرفتارشوہرکی رہائی کے لئےمبینہ ایف آئی اے افسرکے رشوت مانگنے کی ویڈیو اپ لوڈ کی تھی۔ جس کے بعد این سی سی آئی اے کراچی نے معاملے کی انکوائری کے لئے اداکارہ کا موبائل فون تحویل میں لیا تھا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق معاملے کی انکوائری میں اداکارہ کی جانب سے تفتیشی افسر کو3 ماہ قبل بیان ریکارڈ کرایا جا چکا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل