Tuesday, July 15, 2025
 

کراچی، پولیس کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

 



 شہر قائد میں بوٹ بیسن پولیس نے کلفٹن بلاک 5 انڈر بائی پاس کے قریب مشتبہ کار سوار ملزمان کو رکنے کا اشارہ دیا، تاہم ملزمان نے رکنے کے بجائے فرار ہونے کی کوشش کی اور دورانِ فرار چلتی گاڑی سے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی، جس کے دوران ملزمان کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔ گرفتار زخمی کی شناخت 24 سالہ عبد الرحمن کے نام سے ہوئی ہے، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق زخمی ملزم کے قبضے سے اسلحہ، منشیات اور استعمال شدہ کار برآمد کر لی گئی ہے۔ واقعے کے دوران ملزم کا دوسرا ساتھی موقع سے پیدل فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل