Tuesday, July 15, 2025
 

کراچی، کھوکھرا پار میں تیز دھار آلے کے وار سے تین بھائی زخمی

 



شہر قائد میں ملیر کے علاقے کھوکھرا پار مدینہ کالونی میں اسحاق برف والے کے قریب گھریلو جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے تین سگے بھائی شدید زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمیوں کی شناخت 45 سالہ قاسم علی شاہ ولد سلیمان شاہ، 50 سالہ ارشد حسین شاہ اور 40 سالہ نورعلی شاہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ گھریلو تنازع کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل