Loading
ملک میں غیر قانونی طور پر بگ کیٹس رکھنے والوں کے خلاف کارروائی جاری ہے، اس سلسلے میں وائلڈ لائف رینجر راولپنڈی کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر رکھا گیا شیر برآمد کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق ڈپٹی وائلڈ لائف رینجر ارفع بتول کی سربراہی میں ٹیم نے شیر برآمد کرکے ملزم کے خلاف کارروائی شروع کردی۔ ڈپٹی وائلڈ لائف ارفع بتول کا کہنا ہے کہ شیر جیسے خونخوار اور غیر قانونی طور پر رکھے گئے جانوروں کے مالکان کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے گی۔ راولپنڈی میں حالیہ کارروائی کے دوران تحویل میں لیا جانے والا شیر سرکس کےلیے لایا گیا تھا۔ یاد رہے کہ پنجاب بھر میں کارروائیوں کے دوران اب تک 25 بگ کیٹس تحویل میں لی جاچکی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل