Loading
دارالحکومت کے جڑواں شہر راولپنڈی میں ایک گھر میں گیس لیکیج دھماکے سے آگ لگ گئی، جس میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔ امدادی ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے علاقے جھنڈا چیچی عزیز آباد میں ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں آگ لگ گئی اور 5افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو انتہائی تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں فوری طبی امداد دی جا رہی ہے۔ دھماکے سے متاثرہ گھر کی دیوار بھی منہدم ہو گئی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور محکمہ گیس کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ابتدائی طور پر امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بند گھر میں جمع ہونے والی گیس نے آگ پکڑنے پر زور دار دھماکے کی صورت اختیار کی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل