Loading
کوہستان اسکینڈل میں گرفتار ٹھیکیدار کو عدالت نے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کوہستان اسکینڈل میں گرفتارکنٹریکٹر فضل رحیم کو احتساب عدالت میں پیش کردیا گیا ، جہاں تفتیشی افسر نے عدالت سے ملزم کی 14روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعاکی، جس پر عدالت نے ملزم کو 7روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہملزم نے کوہستان میگا اسکینڈل میں 30کرور روپے کی بینک ٹرانزیکشن کی ہے۔ملزم کے بینک ٹرانزیکشن کے علاوہ غیر قانونی اثاثوں کا کھوج بھی لگایا گیا ہے۔ ملزم کو 19جولائی کو کوہستان سے گرفتار کیاگیاتھا۔ واضح رہے کہ کوہستان میگا اسکینڈل میں اب تک 10 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل