Loading
لیاری کھڈا مارکیٹ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے برگر فروش جاں بحق ہوگیا۔ پولیس واقعے کو ذاتی رنجش کا شاخسانہ قرار دے رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کلری کے علاقے لیاری کھڈا مارکیٹ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش سول اسپتال لیجائی گئی جہاں مقتول کی شناخت 30 سالہ محمد عادل کے نام سے ہوئی۔جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کرائم سین یونٹ کو بھی طلب کر کے شواہد حاصل کیے ہیں۔ ایس ایچ او کلری سلیم مروت نے بتایا ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول عادل برگر فروش تھا جس اپنے ٹھیلے پر موجود تھا کہ اس دوران دو موٹر سائیکل پر سوار تین ملزمان آئے تھے جس میں سے ایک نے اسے فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔مقتول لیاری دریا آباد گلی 12 کا رہائشی تھا جبکہ پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 4 خول ملے ہیں۔تاہم، پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل