Monday, July 28, 2025
 

اسلام آباد؛ باپ سمیت پانی میں بہہ جانے والی لڑکی کی تلاش کیلیے سرچ آپریشن ختم

 



نجی ہاؤسنگ سوسائٹی فیز 5 سے باپ سمیت پانی میں بہہ جانے والی لڑکی کی تلاش کے لیے آپریشن ختم کر دیا گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق 6 روز تک جاری رہنے والے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں لڑکی کی تلاش کی گئی تاہم لڑکی کا کہیں سراغ نہیں ملا۔ لڑکی کے والد کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی کی لاش سرچ آپریشن کے دریائے سواں سے تلاش کر لی گئی تھی، تاہم لڑکی کی تلاش دریائے سواں میں جائے وقوعہ سے گورکھپور کے مقام تک کی گئی۔ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں ریسکیو 1122 راولپنڈی کی اسپیشلائزڈ ٹیموں نے حصہ لیا۔ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں بوٹ پیٹرولنگ، انڈر واٹر سکوبا، مقناطیس پھینکنے اور پیدل سرچ کے ذریعے کیا گیا۔ واضح رہے کہ لڑکی اپنے والد سمیت 22جولائی کو برساتی پانی میں گاڑی سمیت بہہ گئی تھی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل