Loading
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 6 آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرنے اور ریفارمز سے قوم کو 3 کھرب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اویس لغاری کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی اور ان کے لیے خصوصی خط لکھا۔ وزیراعظم نے کہاکہ اویس لغاری نے 780 ارب روپے کے گردشی قرضہ ختم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، 35 آئی پی پیز کے ساتھ پرانے معاہدوں کو ختم کرنے اور نئے معاہدوں میں اویس لغاری کی بہترین کوششیں رہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ 6 آئی پی پیز سے بلکل معاہدے ختم کرنے اور ریفارمز سے قوم کو 3 کھرب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا، 8 روپے 35 پیسے فی یونٹ کے ٹیرف کمی سے بجلی صارفین کو تاریخی ریلیف ملا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ آپ اور آپ کی ٹیم مزید محنت اور اچھے کام کرے گی جس سے توانائی سیکٹر میں بہتری اور معاشی صورتحال بہتر ہو گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل