Friday, August 01, 2025
 

ویسٹ انڈیز کی پاکستان سے ٹی20 سیریز، ایک ٹکٹ خریدنے پر بڑی پیشکش

 



امریکی شہر لاڈرہل میں ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان شیڈول ٹوئنٹی 20 سیریز کے لیے منتظمین نے شائقین کو ایک ٹکٹ خریدنے پر دوسرا مفت دینے کی پیشکش کر دی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا مقابلہ 31 جولائی جبکہ دیگر 2 میچز دو اور 3 اگست کو کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کو ٹی 20 فارمیٹ میں ویسٹ انڈیز پر واضح برتری حاصل ہے، دونوں کے درمیان اس طرز میں اب تک 21 میچز کھیلے گئے. قومی ٹیم کو اب تک 15 میچز میں کامیابی حاصل ہوئی اور 3 میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا جبکہ 3 میچز بے نتیجہ رہے۔ پاکستان نے دسمبر 2021 میں گزشتہ 3 ٹی 20 میچز میں ویسٹ انڈیز کو مات دی تھی، ان میں گرین شرٹس نے بالترتیب 63 رنز، 9 رنز اور 7 وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل