Friday, August 01, 2025
 

قائداعظم کو زیارت میں قید رکھا گیا، وہ آکسیجن کے لیے ترستے رہے، جاوید ہاشمی

 



سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ  قائداعظم محمد علی جناح کو زیارت میں قید رکھا گیا،  وہ روزانہ آکسیجن کے لیے ترستے رہے، سیاست اور طاقت نے انہیں تنہا کر دیا تھا۔ سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا کہ قائداعظم نے کہا تھا برطانیہ کا نظام یہاں نہیں چلے گا، قائداعظم نے جنرلز سے کہا یو آر سرونٹس آف دی سول سوسائٹی، قائداعظم کو زیارت میں قید رکھا گیا، کراچی میں علاج کی سہولت موجود تھی۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ قائداعظم روزانہ آکسیجن کے لیے ترستے رہے، سیاست اور طاقت نے انہیں تنہا کر دیا، زیارت جیسے علاقے میں بیمار قائداعظم کو رکھنا ظلم تھا، محمد علی جناح ایک ہی تھے، ان کی باتوں پر آج بھی چلنا ہوگا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل