Monday, August 04, 2025
 

’کشمیر دل سے کہتے ہیں پاکستان ہمارا ہے‘ ،بھارتی قبضے کے 6 سال مکمل ہونے پر ولولہ انگیز ںظم

 



مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے جبری تسلط کے 6 سال مکمل ہونے پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ولولہ انگیز نظم اور اس کی ویڈیو شیئر کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بھار ت کے زیر تسلط مقبوضہ کشمیر میں  تحریک آزادی اور حق خودارادیت  کی غیر  متزلزل  داستان ہے، بھارت مظالم کیخلاف کشمیریوں کے حوصلوں اور قربانیوں کو شاعری کی زبان میں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔   شاعری کی زبان میں واضح کیا گیا ہے کہ کشمیری دل سے کہتے ہیں پاکستان ہمارا ہے۔ اس نظم کے شاعر کرنل(ریٹائرڈ) حسن ہیں جنہوں نے اپنے کلام میں نہتے کشمیریوں کیخلاف بھارتی جبر اور مظالم کو بے نقاب کیا ہے۔ نظم میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی مظالم، جبری تسلط اور قتل و غارت کے باوجود کشمیر کی وادیوں میں آزادی کے نغمےگونج رہے ہیں، علی گیلانی کا پیغام آج بھی مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی  کیلئے مشعل راہ ہے۔ نظم میں بتایا گیا ہے کہ جنت نظیر وادی میں خون کی ہولی کھیلی گئی مگر پھر بھی کشمیریوں کا ایمان پختہ ہے، ہندوتوا کے نظریے اور آر ایس ایس کے غنڈے آزادی کے طوفان کو نہیں روک سکیں گے۔ شاعر نے لکھا کہ  پاکستان کی ہر فورم پر کشمیری بھائیوں کے ساتھ حمایت غیر متزلزل طور پر جاری ہے، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیریوں کے دل آج بھی پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں  اور کشمیری عوام بھارتی جبر کے خلاف چٹان کی طرح ڈٹے ہوئے ہیں۔ نظم میں بتای اگیا ہے کہ  بھارتی ریاستی دہشت گردی  بھی مظلوم کشمیریوں کے حوصلے پست نہ کر سکی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل