Loading
دورہ آئر لینڈ پر موجود پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے اپنی تیاریوں کا آغاز کردیا۔ ڈبلن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مقامی کنڈیشنز سے خود کو ہم آہنگ کرنے کے لیے قومی ویمن اسکواڈ نے ہائی پرفارمنس سینٹر پرمشقوں کا اغاز کیا۔ قومی ویمن کرکٹرز نے جسمانی ورزشوں کے بعد فیلڈنگ، بولنگ اور بیٹنگ کی عملی مشقوں کے سیشن میں حصہ لیا۔ بیٹرز نے پاور ہٹنگ کی بھی خصوصی پریکٹس کی۔ ہیڈ کوچ محمد وسیم کی زیر نگرانی کوچنگ اسٹاف نےمعاونت کی۔ واضح رہے کہ عالمی کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان وویمنزکرکٹ ٹیم گزشتہ روز دوحا کے راستے کراچی سے آئر لینڈ پہنچی تھی۔ پاکستان ٹیم کلون ٹرف میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ویمن سیریز میں تین میچز کھیلے گی۔ پہلا میچ بدھ کو کھیلا جائے گا۔دوسرا میچ 8 اور تیسرا میچ 10 اگست کو طے ہے۔ روانگی سے قبل نیشنل اسٹیڈیم کے حنیف محمد ریجنل کرکٹ اکیڈمی اور اوول گراؤنڈ پرقومی تربیتی کیمپ میں اسکواڈ نے خصوصی ٹریننگ حاصل کی۔ 15 رکنی پاکستان ویمنز اسکواڈ فاطمہ ثنا (کپتان)،عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، ایمان فاطمہ،گل فیروزہ، منیبہ علی، نجیحہ علوی (وکٹ کیپر)،نشرہ سندھو، ناتالیہ پرویز، رمین شمیم، سعدیہ اقبال،شوال ذوالفقار، سدرہ امین،طوبیٰ حسن اور وحیدہ اختر پر مشتمل ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل