Loading
ساؤتھ انڈین موویز کے سپر اسٹارز رجنی کانت، کمل ہاسن، اجیت، سوریا اور وجے کے ساتھ متعدد فلموں میں کام کرنے والے مدھن بوب کے آخری ایام نہایت کسمپرسی کے عالم میں گزرے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تامل فلم انڈسٹری کے اداکار ایس کرشنا مورتھی نے اپنی زندگی کے 40 سال اس انڈسٹری وک دیئے وہ فلمی دنیا میں مدھن بوب کے نام سے جانے جاتے تھے۔ تامل فلموں کا لازمی جز کہلائے جانے والے مزاحیہ اداکار مدھن بوب عرصہ دراز سے کینسر کے مرض میں مبتلا اور صاحبِ فراش تھے اور گزشتہ شب گھر میں ہی انتقال کرگئے۔ مدھن بوب نے چار دہائیوں پر محیط اپنے فلمی کیریئر میں مزاحیہ اور منفرد کرداروں کے ذریعے اپنا نام اور مقام بنایا۔ ان کے پُرمزاح مکالمے، چہرے کے تاثرات اور برجستہ اداکاری نے انہیں تامل فلموں کے کامیڈی کنگز میں شامل کر دیا تھا۔ انہوں نے اپنے کیریئر کی شروعات 1980 کی دہائی میں کی اور 41 برس تک فلمی شائقین کو محظوظ کرتے رہے۔ مدھن بوب کی مشہور فلموں میں "تھینالی" میں ڈائمنڈ بابو اور "فرینڈز" میں منیجر سندریسن کا کردار خاص طور پر یادگار ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل