Wednesday, August 06, 2025
 

ماہرہ خان کی ساڑھی خریدنے کی ویڈیو وائرل؛ ریڑھی والے مفت میں امرود بھی کھایا

 



سینیئر اداکارہ ماہرہ خان نے ایک عام سے بازار میں ساڑھی خریدنے کے لیے بھاؤ تاؤ کیا اور ریڑھی والے مفت میں امرود مانگ کر کھایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اداکارہ ماہرہ خان جہاں اپنی اداکاری سے مداحوں کے دلوں میں گھر کرچکی ہیں وہیں وہ اپنی سادگی کی وجہ سے مداحوں کو حیران کردیتی ہیں۔ جس کا ایک مظاہرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے جس میں اداکارہ کو کراچی کے مقامی بازار میں بغیر کسی پروٹوکول کے بالکل عام خواتین کی طرح خریداری کررہی ہیں۔ https://www.instagram.com/reel/DM-63-PN8ND/ اداکارہ ماہرہ خان کو ویڈیو میں ساڑھی خریدتے ہوئے دکانداروں سے ایک عام خاتون کی طرح بھاؤ تاؤ کرتے دیکھ کر مداح حیران رہ گئے اور اسے کسی فلم یا ڈرامے کی شوٹنگ سمجھنے لگے۔ دکاندار نے ساڑھی کی قیمت کم نہ کی تو اداکارہ ماہرہ خان بغیر خریداری کیے وہاں سے چلی جاتی ہیں اور دکاندار پیچھے سے آوازیں دیتا رہ جاتا ہے۔ ایک اور ویڈیو میں جس کی آواز واضح نہیں ماہرہ خان کو ایک ریڑھی والے سے امرود مانگتے دیکھا گیا۔ https://www.instagram.com/reel/DNAR_xKIrc1/?utm_source=ig_web_copy_link دلچسپ بات یہ ہے کہ ریڑھی والے نے بغیر کچھ کہے اداکارہ کو امرود تھما دیا جسے وہ شکریہ کے ساتھ لے کر آگے بڑھ گئیں۔ ان دونوں ویڈیوز پر صارفین نے مزاحیہ اور محبت بھرے کمنٹس کیے کچھ نے ماہرہ کو "سادگی کی ملکہ" قرار دیا تو کچھ نے سوال کیا کہ کیا واقعی یہ ویڈیوز حقیقی لمحوں پر مبنی ہیں؟  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل