Loading
شہر قائد کے علاقے ماڑی پور میں مال بردار ٹرالے نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا جس میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ماڑی پور روڈ بسم اللہ ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ متوفی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں شناخت 24 سالہ علی اکبر کے نام سے ہوئی جبکہ 22 سالہ سہیل کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ چھیپا حکام کے مطابق حادثہ ٹریلر کی ٹکر سے پیش آیا ہے اور اس حوالے سے ایس ایچ او کلری سلیم مروت نے بتایا کہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے ٹریلر سمیت فرار ہوگیا ہے جس کا سراغ لگانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل