Loading
ہالی ووڈ سپر اسٹار ٹام کروز کی سابقہ اہلیہ اور ہالی ووڈ اداکارہ کیٹی ہولمز کی نئی فلم ٹریلوجی "ہیپی آورز" کی شوٹنگ کے دوران ٹام اور کیٹی کی بیٹی سوری کروز کو نیو یارک سٹی میں ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔ ٹام کروز کی 19 سالہ بیٹی سوری کروز کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور ان کی خوبصورتی پر مداحوں بھرپور تعریف کرتے ہوئے انہیں ٹام کا چائلڈ ورژن قرار دے رہے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Just Jared (@justjared) مداحوں کا کہنا ہے کہ ٹام کروز کی بیٹی کو بھی ہالی ووڈ میں انٹری دینی چاہیئے جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ سوری کی مسکراہٹ بلکل ٹام پر گئی ہے وہ اپنے والد کی طرح بےحد خوبصورت ہیں۔ یاد رہے کہ کیٹی ہولمز اور ٹام کروز کی بیٹی سوری 2006 میں پیدا ہوئی تھی جبکہ کیٹی اور ٹام کی 2012 میں طلاق ہوگئی تھی۔ واضح رہے کہ ان دنوں افواہویں گردش کر رہی ہیں کہ ٹام ساتھی اداکارہ انا ڈی آرمس کو ڈیٹ کر رہے ہیں ان دونوں کو کئی مرتبہ ایک ساتھج دیکھا گیا ہے جبکہ ان کی سابقہ اہلیہ اور کیٹی ہولمز بھی اپنے ساتھی اداکار کیساتھ تعلقات میں ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل