Monday, August 11, 2025
 

سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی ریکارڈ

 



عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 36ڈالر کی کمی سے 3ہزار 361ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں کمی آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رحجان رہا جس سے مقامی سطح پر 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار 600روپے کی کمی سے 3لاکھ 58ہزار 800روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 3ہزار 086روپے گھٹ کر 3لاکھ 07ہزار 613روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 51روپے کی کمی سے 4ہزار 013روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 44روپے کی کمی سے 3ہزار 440روپے کی سطح پر آگئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل