Monday, August 11, 2025
 

پاکستان میں گدھوں کی گنتی مکمل، پنجاب تمام صوبوں پر بازی لے گیا

 



پاکستان میں گدھوں کی گنتی مکمل کرلی گئی ہے، جس کے نتائج میں پنجاب تمام صوبوں پر بازی لے گیا۔ حکومت کی تازہ زراعت شماری رپورٹ میں پاکستان کے مختلف صوبوں میں گدھوں کی تعداد کے اعداد و شمار جاری کر دیے گئے ہیں، جن کے مطابق پنجاب اس فہرست میں سب سے آگے ہے جب کہ بلوچستان میں سب سے کم گدھے پائے جاتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں گدھوں کی تعداد 24 لاکھ 3 ہزار ہے، جو باقی تمام صوبوں سے نمایاں طور پر زیادہ ہے۔ سندھ 10 لاکھ 81 ہزار گدھوں کے ساتھ دوسرے اور خیبرپختونخوا 7 لاکھ 82 ہزار کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ بلوچستان میں گدھوں کی تعداد 6 لاکھ 30 ہزار ریکارڈ کی گئی، جو دیگر صوبوں کے مقابلے میں کم ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گدھوں کی تعداد 4 ہزار بتائی گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں بلوچستان کے مقابلے 17 لاکھ 73 ہزار، خیبرپختونخوا کے مقابلے 16 لاکھ 21 ہزار اور سندھ کے مقابلے 13 لاکھ 22 ہزار گدھے زیادہ ہیں۔ زراعت شماری رپورٹ 2024 میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں گدھوں کی مجموعی تعداد 49 لاکھ تک پہنچ چکی ہے، جو پچھلے برسوں کے مقابلے میں اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل