Monday, August 11, 2025
 

باجوڑ کی تمام مرکزی شاہراہوں پر 3 روزہ کرفیو کا اعلان 

 



باجوڑ کی تمام مرکزی شاہراہوں پر آج 11 صبح 11 بجے سے لیکر رات 11 بجے تک کرفیو کا اعلان کردیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ کرفیو کا دورانیہ 12 گھنٹے کیلئے ہو گا، ٹارگٹڈ آپریشن کے پیشِ نظر تحصیل ماموند کے تقریباً 27 علاقوں میں آج سے تین دنوں کیلئے کرفیو ہے،  تحصیل ماموند میں کرفیو  11 اگست صبح 11 بجے سے لیکر 14 آگست صبح 11 بجے تک مکمل کرفیو نافذ ہوگا ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے  اور کہا ہے کہ صبح 10:30  بجے تک اپنی سرگرمیاں ختم کر کے کرفیو کے دوران گھروں تک محدود رہیں، بصورت دیگر کسی ناخوشگوار واقعے کے ذمہ دار خود ہوں گے۔ ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ  کئی دنوں سے تحصیل ماموند سے کثیر تعداد میں لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے، ضلعی انتظامیہ نے متاثرین کیلئے 107 سرکاری اسکولز اور کالجز خالی کردیے ہیں، اس کے علاوہ اسپورٹس کمپلیکس میں 450 ٹینٹس پر مشتمل کیمپ قائم ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل