Sunday, August 17, 2025
 

کراچی: شاہین فورس کے اہلکاروں نے ویڈیو بنانے پر شہری کو تشدد کانشانہ بناڈالا، فوٹیج سامنے آگئی

 



لیاقت آباد میں شاہین فورس کے اہلکاروں نے ویڈیو بنانے پرہوٹل ملازم کو تشدد کانشانہ بناڈالا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرآگئی، ایس ایس پی سینٹرل نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے شاہین فورس کے دونوں اہلکار کو معطل کرکے ان کےخلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق لیاقت آباد میں شاہین فورس کے اہلکاروں نے ویڈیو بنانے پرہوٹل ملازم کو تشدد کانشانہ بناڈالا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرآگئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں شاہین فورس کے اہلکاروں اور ہوٹل ملازم کو گھتم گھتا ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، شاہین فورس کے اہلکارملازم کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ہوٹل سے باہرلے جاتے ہیں۔ واقعے کے خبر مختلف چینلز پر نشر ہونے کے بعد ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے نوٹس لیتے ہوئے شاہین فورس اہلکاروں پولیس کانسٹیبل احتشام اورپولیس کانسٹیبل روشن خان کو معطل کردیا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے واقعے کی فوری انکوائری کا حکم بھی دیا، واقعے کی انکوائری ایس ڈی پی اولیاقت آباد وسیم محمد کے سپرد کی گئی ہے۔ ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے اس قسم کی رویے ناقابلِ قبول ہے ملوث اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل