Wednesday, August 20, 2025
 

نائیجیریا میں ایک اور کشتی حادثہ؛ چالیس مسافر لاپتہ

 



نائیجیریا میں ایک اور کشتی حادثہ پیش آنے کے واقعے میں درجنوں افراد لاپتا ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست سوکوٹو میں اس وقت پیش آیا جب ایک کشتی مسافروں کو مشہور گورونیو بازار لے جا رہی تھی کہ اچانک اُلٹ گئی۔ نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق کشتی میں مجموعی طور پر پچاس افراد سوار تھے جن میں سے چالیس تاحال لاپتا ہیں، جبکہ دس افراد کو زندہ بچالیا گیا ہے۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور لاپتا افراد کی تلاش کے لیے مقامی حکام مصروف عمل ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کی ممکنہ وجہ کشتی میں اوورلوڈنگ ہوسکتی ہے، تاہم حکام کی جانب سے اس بارے میں کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔ یاد رہے کہ نائیجیریا میں اس نوعیت کے حادثات عام ہیں۔ گزشتہ ماہ بھی ریاست نائجر میں مسافروں کو لے جانے والی ایک کشتی الٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد جان سے گئے جبکہ درجنوں لاپتا ہوگئے تھے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل