Loading
چنئی سپر کنگز کے تجربہ کار بھارتی آل راؤنڈر روی چندرن ایشون نے جنوبی افریقی بیٹر ڈیوالڈ بریوس کی فرنچائز میں شمولیت کے بارے میں اپنے متنازع بیان کی وضاحت پیش کردی۔ ایشون نے گزشتہ روز اپنے یوٹیوب چینل پر دعویٰ کیا تھا کہ بریوس کو مقررہ 2.2 کروڑ کے علاوہ اضافی رقم دی گئی تھی تاکہ وہ ٹیم جوائن کر سکے۔ اس بیان نے سوشل میڈیا پر تنازع کو جنم دیا۔ چنئی کی جانب سے رسمی وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ بریوس کو لیگ قواعد کے مطابق انجری متبادل کے طور پر چنا گیا۔ ایشون نے واضح کیا کہ میرا مقصد بریوس کی صلاحیتوں کی ستائش تھا۔ ان کے مالی امور پر توجہ دینا میرا مقصد نہیں تھا، فرنچائز نے سب قواعد کے مطابق کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل