Loading
فچ ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی حقیقی شرح نمو 2027 تک 3.5 فیصد ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ فچ ریٹنگ ایجنسی کے مطابق پاکستان کے بینک کاروباری حجم بڑھانے کے بہتر مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں کیونکہ معاشی دباو کم، کاروباری حالات بہتر اور پاکستان کا قرض منظرنامہ مضبوط ہوا ہے۔ پاکستان کی معاشی بحالی مشکل دور اور بلند افراط زر کے بعد آئی ہے جس سے حقیقی شرح نمو 2027 تک 3.5 فیصد ہو جائے گی۔ نجی شعبے کی قرضوں کی طلب بڑھے گی۔ بینکوں کی بڑی سرمایہ کاری حکومتی سیکیورٹیز میں ہے، بینکوں نے ریاستی اداروں کو بڑے قرض فراہم کر رکھے ہیں۔ فچ ریٹنگ ایجنسی کے مطابق مشکل حالات میں بینکوں کی کارکردگی بہتر رہی ہے، بینکوں کے غیرفعال قرضوں کا تناسب 7.6فیصد سے کم ہوکر 7.1فیصد ہوا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل