Loading
پاک آرمی کےزیراہتمام انڈر 16 ٹیلنٹ ہنٹ فٹبال چیمپئن شپ 2025 کاانعقاد ہوا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں جاری انڈر 16ٹیلنٹ ہنٹ فٹبال چیمپئن شپ2025 کا آج تیسرا روز ہے۔ چیمپئن شپ میں راولپنڈی اور پشاور ریجن کی 8 ٹیمیں مدمقابل ہیں۔ چیمپئن شپ میں نئے ضم شدہ فاٹا کے اضلاع، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکی ٹیمیں بھی شریک ہیں۔ چیمپئن شپ کا مقصد ان علاقوں سے نئےٹیلنٹ کو سامنے لاناہے۔ گروپ اے میں ٹرائیبل ٹائیگرز، منگلا اسٹرائیکرز، جی بی لیپرڈ اور وزیرستان واریئرز جبکہ گروپ بی میں ہمالیہ اسٹگز، پختون یونائیٹڈ، چترال چیمپس اور اسلام آباد فالکنز شامل ہیں۔ انڈر 16 ٹیلنٹ ہنٹ فٹبال چیمپئن شپ 2025 کاریجنل فائنل مقابلہ 19 اگست کو کھیلا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل