Monday, August 18, 2025
 

مسلم لیگ (ن) کا رانا ثنااللہ کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ

 



پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر رانا ثنااللہ خان کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں پارٹی کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے رانا ثنااللہ خان کو پنجاب اسمبلی سے سینیٹ کی جنرل نشست پر ٹکٹ جاری کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اعجاز چوہدری کی نااہلی سے خالی نشست پر انتخاب 9 ستمبر کو ہوگا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے رانا ثنااللہ خان کو پنجاب اسمبلی سے سینیٹ کی جنرل نشست پر ٹکٹ جاری کر دیا۔ اعجاز چوہدری کی نااہلی سے خالی نشست پر انتخاب 9 ستمبر کو ہوگا۔ — Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) August 18, 2025  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل