Loading
خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کی نگرانی کا عمل شروع کردیا گیا۔ مشیر صحت احتشام علی کی ہدایت پر تمام اضلاع میں الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق متاثرہ اضلاع میں 289 میڈیکل کیمپس قائم کیے گئے ہیں جہاں اب تک 5627 مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔ ان کیمپس میں متعدی امراض کے 380 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سب سے زیادہ کیسز سوات سے سامنے آئے۔ رپورٹ کے مطابق سانس کی بیماریوں اور اسہال کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ سوات میں 62 بچے اور 43 بچیاں اے آر آئی (ARI) میں مبتلا ہیں جبکہ اسہال اور خون آلود دست کے 140 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ خارش (Scabies) کے کئی کیسز بھی سامنے آئے ہیں جبکہ ایبٹ آباد میں ملیریا کے 2 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ تاحال متعدی امراض سے کسی موت کی اطلاع نہیں ملی۔ محکمہ صحت کے مطابق متاثرہ علاقوں میں 21 ہیلتھ فیسلٹیز جزوی جبکہ ایک مکمل طور پر متاثر ہوئی ہے۔ مشیر صحت احتشام علی کا کہنا ہے کہ عوام کو اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا، سیلاب متاثرین کو بروقت علاج اور ادویات فراہم کی جارہی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل