Loading
صوبائی دارالحکومت میں خواتین سے زیادتی اور جنسی ہراسانی کے واقعات بڑھنے لگے، ساندہ اور گلبرگ پولیس نے خواتین سے زیادتی اور ہراسگی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس خان کے مطابق گلبرگ پولیس نے شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی سے زیادتی اور نازیبا وڈیوز بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم نے دھوکے سے لڑکی کا فون نمبر حاصل کرکے اس سے دوستی کی۔ ایس ایچ او گلبرگ کے مطابق ملزم نے 7 ماہ قبل شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی سے زیادتی کی وڈیوز بھی بنائی، ملزم اہل خانہ اور متاثرہ لڑکی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتا رہا، ملزم عبدالرحمن کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا ہے۔ اسی طرح ساندہ پولیس نے خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم چاند عرف رانا چن کو گرفتار کرلیا، ملزم منزہ بی بی سے چھیڑ چھاڑ کرتا اور اسے ہراساں کرتا تھا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے بتایا کہ ملزم خاتون سے ناجائز تعلقات استوار کرنا چاہتا تھا۔ متعلقہ ایس ایچ او شرجیل نے کہا ہے کہ ساندہ پولیس نے منزہ بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل