Loading
روس کے علاقے ریازن ریجن میں واقع ایک فیکٹری میں گزشتہ ہفتے ہونے والے خوفناک دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 25 ہوگئی جبکہ 157 زخمی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکا فیکٹری کے ایک ورکشاپ میں اچانک آگ لگنے کے باعث ہوا تھا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ اس قدر شدید تھی کہ امدادی ٹیموں کو کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد بھی اسے مکمل طور پر قابو پانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق فیکٹری میں موجود کیمیکلز اور مشینری نے آگ کو مزید بھڑکایا۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی اصل وجوہات اب تک سامنے نہیں آسکیں اور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ روسی ایمرجنسی سروسز نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ متاثرہ فیکٹری کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب حالیہ برسوں میں دنیا بھر میں صنعتی حادثات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ چند روز قبل ہی چین کی ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے 48 افراد ہلاک ہوگئے تھے بھارت میں بھی ایسا ہی واقعہ رونما ہوا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل