Friday, August 29, 2025
 

حیدرآباد، سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، کالعدم تنظیم کے تین دہشت گرد گرفتار، اسلحہ و بارودی مواد برآمد

 



کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) حیدرآباد نے کوٹری کے قریب بھولاری ریلوے ٹریک کے نزدیک بڑی کارروائی کرتے ہوئے تین خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان سے اسلحہ، بارودی مواد اور حساس ہتھیار برآمد کیے گئے ہیں۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق، گرفتار دہشت گردوں میں شیر علی رند، معشوق رند اور حنیف بھٹ شامل ہیں، جن کا تعلق کالعدم تنظیم سندھ ریجمینٹل آرمی (SRA) سے ہے۔ انچارج سی ٹی ڈی آصف حیات کے مطابق گرفتار دہشت گرد ریلوے ٹریک کے قریب بڑی تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، ممنوعہ بور کا اسلحہ، 8 ایم ایم گن، ہینڈ گرنیڈ، ریموٹ کنٹرول ڈیوائسز اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ کارروائی مخفی اطلاع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مشترکہ آپریشن کے تحت کی گئی۔ مزید تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار دہشت گرد سجاول سے پنجاب جانے والے ٹرالرز پر فائرنگ کے متعدد کیسز میں بھی مطلوب تھے، جن کی تلاش جاری تھی۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے اور امکان ہے کہ ان سے مزید اہم انکشافات سامنے آئیں گے۔ کارروائی کو علاقے میں دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام بنانے میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل