Friday, August 29, 2025
 

حملوں کے دعوے، کابل میں پاکستان سفیر کو طلب کر کے احتجاج

 



افغانستان نے جمعرات کو کابل میں پاکستان کے سفیر کو طلب کر کے ایک رسمی احتجاج درج کرایا۔ یہ احتجاج ننگرہار اور خوست صوبوں میں پاکستانی فوج کی جانب سے مبینہ حملوں کے دعوے پر کیا گیا جس سے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں ایک نئی لہر کا پتہ چلتا ہے۔ افغان حکام کا دعویٰ ہے کہ ان مبینہ حملوں کے نتیجے میں 3شہری جاں بحق اور 7زخمی ہوئے ہیں۔ احتجاجی نوٹ میں افغان وزارت خارجہ نے پاکستان کی جانب سے افغان فضائی حدود کی خلاف ورزی اور ڈیورنڈ لائن کے قریب شہری علاقوں پر بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ان حملوں کو  افغانستان کی علاقائی سالمیت کی صریح خلاف ورزی اور ایک اشتعال انگیز کارروائی  قرار دیا اور کہا کہ ایسی غیر ذمہ دارانہ کارروائیوں کے ناگزیر طور پر سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ سفیر کو طلب کیے جانے یا گزشتہ رات سرحد پار مبینہ حملوں کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں آیا۔ ننگرہار میں افغان حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ رات ننگرہار کے ضلع شینوار میں ایک شخص کے گھر پر دو ڈرون حملے ہوئے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل