Sunday, September 14, 2025
 

کراچی، شادی کے دن غائب ہونے والا دلہا تاحال گھر نہیں پہنچا

 



شہر قائد میں کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن میں شادی کے روز پراسرار طور پر لاپتہ ہونے  والا دلہا تاحال گھر واپس نہیں پہنچا۔ اہلِ خانہ کے مطابق جہانزیب نامی دولہا اپنی بارات لے جانے سے کچھ گھنٹے قبل اچانک لاپتہ ہو گیا اور تاحال گھر واپس نہیں پہنچا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم تاحال اغوا یا کسی مجرمانہ سرگرمی کے واضح شواہد نہیں ملے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے لیے جہانزیب کے گھر والوں کی باقاعدہ درخواست کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل