Sunday, September 14, 2025
 

علی پور، ہیڈ پنجند پر پانی کی سطح میں کمی، بندبوسن میں ریسکیو کارروائیاں جاری

 



تحصیل علی پور میں دریائے چناب پر واقع ہیڈ پنجند کے مقام پر پانی کی سطح میں بتدریج کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔ محکمہ آبپاشی کے مطابق ہفتے کے روز پانی کی آمد و اخراج 4 لاکھ 22 ہزار 552 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پانی کی سطح میں یہ کمی عارضی ہو سکتی ہے تاہم مسلسل نگرانی ضروری ہے تاکہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بروقت اقدامات کیے جا سکیں۔ دوسری جانب بندبوسن کے سانبھل فلڈ پوائنٹ پر ریسکیو 1122 نے ایک ایمرجنسی کال پر فوری رسپانس دیتے ہوئے ایک مریضہ کی جان بچا لی۔ ریسکیو حکام کے مطابق بھرنواں مائی (عمر 47 سال) کو شوگر کی سطح کم ہونے پر اچانک بیہوشی طاری ہو گئی تھی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو فلڈ ٹیم بوٹ کے ذریعے فوری طور پر موقع پر پہنچی اور مریضہ کو محفوظ مقام پر منتقل کر کے فوری طبی امداد فراہم کی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل