Loading
شہر قائد میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں سات سالہ بچی سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ پہلا واقعہ اورنگی ٹاؤن مخدوم کالونی میں پیش آیا، جہاں گھر کے اندر موجود سات سالہ حوریان نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے زخمی ہو گئی۔ پولیس کے مطابق بچی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی نوعیت کی تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری جانب لانڈھی مرتضیٰ اسماعیل گوٹھ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص یاسر ولد محمد ظفر زخمی ہو گیا۔ ایدھی ذرائع کے مطابق زخمی کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل